جنوبی کوریا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر

Great news for those wishing to visit South Korea

جنوبی کوریا میں روزگار کے حصول کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے کورین زبان سیکھنے کا موقع فراہم کردیا گیا ہے۔وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے ماتحت اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے کورین لینگویج کلاسز میں داخلوں کا آغاز کردیا ہےادارے کے مطابق یہ کورس جنوبی کوریا جانے کے خواہش مند مرد و خواتین کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس کی مدت 45 دن ہوگی۔ کورس میں داخلے کی فیس 12 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ شرکا کی سہولت کے لیے صبح اور شام دونوں اوقات میں کلاسز کا انتظام کیا گیا ہے۔

کورس میں داخلے کے لیے امیدواروں کی عمر 18 سے 39 سال کے درمیان ہونا ضروری ہےاعلامیے کے مطابق جنوبی کوریا میں ملازمت کے لیے ویزے کی مدت 4 سال 10 ماہ ہوگی، جبکہ بنیادی ماہانہ تنخواہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 4 سے 5 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اوور ٹائم کی ادائیگی الگ سے کی جائے گی۔ملازمین کو کمپنی کی جانب سے رہائش، کھانے اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ کورین زبان کی کلاسز اور دیگر معلومات حاصل کرنے کے لیے خواہش مند افراد 042-99250532 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔







اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us