بحرین میں مقیم پاکستانیوں کے پاسپورٹ سے متعلق اہم اعلان

Important announcement regarding passports for Pakistanis living in Bahrain

بحرین میں رہائش پذیر پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ سے متعلق امور نمٹانے کا عمل مزید آسان بنانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے 29 نومبر 2026 سے پاسپورٹ کی تمام خدمات کے لیے آن لائن اپائنٹمنٹ کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنا اور پاسپورٹ سے متعلق خدمات کے حصول میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ آن لائن اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے طریقہ کار اور دیگر ضروری تفصیلات سے کمیونٹی کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔دوسری جانب بحرین نے اپنے ملک میں مقیم افراد کے لیے قومی صحت انشورنس پروگرام بھی باضابطہ طور پر شروع کردیا ہے۔

 یہ منصوبہ بحرین کے وژن 2030 اور صحت کے شعبے میں اصلاحات کے وسیع تر پروگرام کا حصہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کونسل آف ہیلتھ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر شیخ محمد بن عبداللہ آل خلیفہ نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد ملک کے طبی نظام کو مزید بہتر بنانا اور وہاں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین سمیت تمام رہائشیوں کو صحت کی سہولیات تک باقاعدہ رسائی فراہم کرنا ہے۔

قومی صحت انشورنس کے لازمی پیکیج میں بنیادی اور ثانوی طبی سہولیات کے علاوہ ہنگامی حالات میں علاج اور حادثات کے بعد درکار طبی نگہداشت بھی شامل کی گئی ہے۔نئے ضوابط کے تحت صحت انشورنس کو رہائشی اجازت نامے اور ورک پرمٹ کے اجرا یا تجدید سے منسلک کردیا گیا ہے، تاکہ بحرین میں مقیم افراد کو طبی تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے اور علاج معالجے کے حوالے سے مشکلات پیش نہ آئیں۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us