Tens of millions of red crabs have started their annual migration on Australia's Christmas Island. The crabs migrate from the forests to the seas when major wet season rainfalls start each year to breed on the coast. https://t.co/aIgqls3oOF
— ABC News (@ABC) November 16, 2026
چاند کی گردش سے سفر کا وقت کیسے طے ہوتا ہے؟
سرخ کیکڑوں کی اس نقل مکانی کا سب سے حیران کن پہلو یہ ہے کہ وہ چاند کی آخری تاریخوں میں اور سمندری لہروں کی کے مطابق اپنے انڈے چھوڑنے کا وقت طے کرتے ہیں۔آسٹریلیا میں قومی پارکوں اور قدرتی ورثے کے تحفظ کا ذمہ دار ادارے ’پارکس آسٹریلیا‘ کے مطابق یہ کیکڑے چاند کی آخری تاریخوں میں طلوع آفتاب سے پہلے اس وقت سمندر میں انڈے چھوڑتے ہیں جب اونچی لہر واپس اترنا شروع ہوتی ہے۔ اس وقت تک ساحل پر پہنچنے کے لیے انہیں پہلے ہی اپنے بلوں سے نکل کر سفر شروع کرنا پڑتا ہے۔
Millions of red crabs have begun their annual journey across Christmas Island, emerging from the forest and heading towards the ocean to breed after the first rains of the wet season. Footage from Parks Australia shows the spectacular migration spilling across the island’s five-metre-high crab bridge, with the crustaceans timing their dash to the coast around the moon and tides.
— The Project (@theprojecttv) November 17, 2026
ایک مادہ کیکڑا کتنے انڈے دے سکتی ہے؟
ساحلی علاقے میں پہنچنے کے بعد نر کیکڑے جزیرے کے نچلے حصوں میں زمین کھود کر بل بناتے ہیں۔ مادہ کیکڑے بھی وہاں پہنچتی ہیں اور ان بلوں میں یا ان کے قریب ملاپ کرتی ہیں۔ اس کے بعد نر کیکڑے دوبارہ سمندر میں جاتے ہیں اور پھر جنگلات کی طرف واپس روانہ ہو جاتے ہیں۔مادہ کیکڑے ملاپ کے بعد بلوں میں ہی رہتی ہیں۔ تقریباً 2 ہفتے تک ان کے پیٹ کے نیچے موجود تھیلی میں انڈے نشوونما پاتے ہیں۔ ایک مادہ کیکڑا ایک مرتبہ میں ایک لاکھ تک انڈے پیدا کر سکتی ہے۔
چاند کی آخری تاریخوں میں مادہ کیکڑے اپنے انڈے چھوڑنے کے لیے ساحل پر جمع ہوتی ہیں۔ طلوع آفتاب سے پہلے جب اونچی لہر واپس اترنا شروع ہوتی ہے تو وہ پانی میں جا کر انڈے چھوڑ دیتی ہیں۔پانی سے ٹکراتے ہی انڈوں سے ننھے لاروا نکل آتے ہیں جو سمندری لہروں کے ساتھ کھلے سمندر کی طرف چلے جاتے ہیں۔ تقریباً ایک ماہ تک سمندر میں نشوونما پانے کے بعد وہ چھوٹے کیکڑوں کی شکل اختیار کرتے ہیں اور دوبارہ ساحل کے راستے جنگلات کی طرف سفر شروع کر دیتے ہیں۔
کرسمس آئی لینڈ پرسرخ کیکڑے کتنی تعداد میں موجود ہیں؟
بحرہند میں واقع کرسمس آئی لینڈ سرخ کیکڑوں کی سالانہ نقل مکانی کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔ پارکس آسٹریلیا کے مطابق جزیرے پر ان کی مجموعی آبادی کا تخمینہ تقریباً 10 کروڑ ہےیہ کیکڑے جنگلات میں گرے ہوئے پتے اور پودوں کی باقیات کھاتے ہیں اور اس طرح جنگلاتی ماحول میں غذائی اجزا کی گردش اور قدرتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی سالانہ نقل مکانی دنیا کے منفرد قدرتی مناظر میں شمار ہوتی ہے۔

