کراچی کی سڑک پر فلمی منظر؛ ٹرک ڈرائیور نے ٹکر مار مار کر ٹریفک پولیس کار کی حالت بگاڑ دی

A scene straight out of a movie on a Karachi street: a truck driver repeatedly rammed a traffic police vehicle, leaving it severely damaged.

 شہرِ قائد کراچی کے معروف علاقہ کلفٹن کی ایک سڑک پر اُس وقت کسی ایکشن فلم کے سنسنی خیز مناظر دیکھنے کو ملے جب ایک ٹرک ڈرائیور نے ٹریفک اہلکاروں کے روکنے پر ناصرف رکنے سے انکار کیا بلکہ ٹکر مار مار کر ٹریفک پولیس کی سرکاری گاڑی کی حالت خراب کردی، تاہم اس سنسنی خیز تعاقب اور گرفتاری کے بعد کہانی نے ایک ایسا حیران کن موڑ لیا جس نے شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کلفٹن کے مصروف علاقے میں پیش آیا جہاں ایک ٹریفک پولیس نے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی، ٹرک ڈرائیور نے فرمانبرداری دکھانے کے بجائے ایکسیلیٹر پر پاؤں دبا دیا اور پولیس کار کو مسلسل ٹکریں مارنا شروع کردیں، ایک راہگیر کی جانب سے موبائل فون پر محفوظ کیے گئے ان مناظر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور بے خوف سرکاری گاڑی کو ہٹ کرتا ہوا آگے بڑھتا رہا، جس کے نتیجے میں ایک موقع پر ٹریفک پولیس کی کار ایسی زوردار ٹکر کھا کر فٹ پاتھ پر آڑی ترچھی جا چڑھی جیسے کسی ایکشن مووی کی شوٹنگ جاری ہو۔

 

بتایا گیا ہے ان زوردار ٹکروں کے باعث ٹریفک پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس کے بونٹ کے آگے لگی پٹی ٹوٹ کر لٹک گئی، تاہم ٹریفک اہلکار نے ہمت نہ ہاری، اہلکار نے فوری طور پر فٹ پاتھ سے اپنی تباہ حال گاڑی واپس سڑک پر اتاری اور فرار ہونے والے ٹرک کا بھرپور تعاقب جاری رکھا، بالآخر اہلکاروں کی ہمت رنگ لائی اور انہوں نے کچھ فاصلے پر جا کر ٹرک کو گھیرے میں لے کر روک لیا اور ڈرائیور کو موقع پر ہی حراست میں لے لیامعلوم ہوا ہے کہ اس سنسنی خیز ڈرامے کا کلائمیکس اُس وقت سب سے زیادہ حیران کن ثابت ہوا جب اتنی بڑی کارروائی، سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچانے اور ایک سرکاری اہلکار کی جان خطرے میں ڈالنے کے باوجود ٹرک ڈرائیور کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ کرایا گیا، حراست میں لیے جانے کے بعد پولیس اور ڈرائیور کے درمیان مبینہ طور پر کسی قسم کے ’مذاکرات‘ ہوئے جس کے بعد ڈرائیور کو خاموشی سے چھوڑ دیا گیا۔ 



حوالہ

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us